بیجنگ (شِنہوا)چین کے آنجہانی نائب وزیراعظم جیانگ چھون یون کی جمعرات کو بیجنگ میں آخری رسومات ادا کردی گئیں۔شی جن پھنگ، لی کھ چھیانگ، لی ڑانشو ، وانگ یانگ ، ڑا لیجی اور ہان ڑینگ نے جمعرات کی صبح باباوشان انقلابی قبرستان میں ہونے والی آخری رسومات میں شرکت اور جیانگ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ جیانگ چھون یون 28 اگست کو 92 سال کی عمر میں بیجنگ میں علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔