مسجد الحرام میں مزید نئے  جدید تھرمل کیمرے نصب

مکہ(اے پی پی)سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے زائرین کی صحت و سلامتی، کورونا وائرس  کی وبا سے بچائو اور پھیلنے سے روکنے کے لیے مسجد الحرام میں نئے جدید تھرمل کیمرے نصب کیے ہیں۔سعودی اخبارکے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ کے ماتحت انسداد وبائی امور ادارے کے سربراہ حسن بن برکات السویھری نے بتایا کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ زائرین کودی جانے والی سہولتوں میں اضافہ اور ان کا معیاربلند کے لئے اقدامات کرتی رہتی ہے تاکہ زائرین طواف، سعی اور عبادتیں کرونا وائرس کی وبا سے محفوظ ماحول میں آسانی سے کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئے تھرمل کیمرے ایک سیکنڈ میں 6 سے 8 افراد کے درجہ حرارت کو سکین کرلیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...