گوادر سے نوائے وقت ’’ دی نیشن ‘‘ کی اشاعت نظریاتی سرحدوں کی حفاظت: یوسف گیلانی 

ملتان (سٹاف رپورٹر) سینٹ میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایڈیٹر نوائے وقت گروپ رمیزہ نظامی کو گوادر سے روزنامہ نوائے وقت اور دی نیشن کی اشاعت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی اہم اور بروقت فیصلہ ہے ۔ایڈیٹر نوائے وقت کی دوراندیشی اور معاملہ فہمی پر گرفت کی عکاسی ہوتی ہے ۔ گوادر محض ایک ساحل نہیں بلکہ یہ عالمی سیاست اور معیشت کا گیم چینجر ہے۔ وہاں سے ایک قومی اخبار کے اجراء پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم میں نے این ایف سی ایوارڈپر دستخط کی تقریب کیلئے گوادر کا ہی انتخاب کیا تھا۔ جہاں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء نے شرکت کی تھی اور ہم نے ایک فیری پر اجلاس کیا اور این ایف سی رپورٹ پر دستخط کئے تھے۔  میرے لئے یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ مجید نظامی مرحوم کے خاندان نے گوادر کی اہمیت کو سمجھا اور قومی اخبارات کی اشاعت کی ۔انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ گوادر سے نوائے وقت اور دی نیشن کا اجراء کتنا اہم اور بروقت فیصلہ تھا ۔جس سے نہ صرف قوم کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت یقینی ہو گی بلکہ بلوچستان کے لوگوں کو اخبارات کے ذریعے نیشنل نیٹ ورک میں لایا جاسکے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...