اسلام آباد(نا مہ نگار)برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سیکرٹری آف سٹیٹ ڈومنیک راب کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سیکرٹری آف سٹیٹ ڈومنیک کے ساتھ باضابطہ بات چیت کرینگے جس میں افغانستان میں وقوع پذیر صورتحال اور دوطرفہ امورکا احاطہ کیاجائے گا۔ خارجہ سیکریٹری راب کی اعلی سطح پر ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ پاکستان اور برطانیہ افغانستان میں تازہ ترین صورتحال پر قریبی رابطے میں ہیں۔