اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیرسماعت سینیٹر روبینہ خالد وغیرہ کے خلاف لوک ورثہ فنڈزمیں تین کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ خردبرد ریفرنس میں وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف کے علاوہ نیب گواہ خالد سلیمان عدالت پیش ہوئے،عدالت نے وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث سماعت17ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔