اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف علی زرداری بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ خان مینگل کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ،آصف زرداری کا بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت اور کارکنوں سے بھی اظہار تعزیت کیا ، ،آصف زرداری نے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل ایک مدبر سیاستدان تھے سردار عطا اللہ مینگل زندگی پر اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم رہے ،بلوچستان کے عوام سردار عطا اللہ کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کیا ،پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کیا،نیر بخاری نے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال کی خبر جمہوریت پسندوں کیلئے گہرا صدمہ ہے۔ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔پنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ ملکی سیاست میں عطاء اللہ مینگل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم عطاء اللہ مینگل کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
سردار عطا اللہ مینگل ہمیشہ اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم رہے ، پیپلزپا رٹی
Sep 03, 2021