کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں ناظم آباد میں رہائشی پلاٹ پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت کے دور ان جسٹس ارشد حسین خان وکیل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر برہم ہوگئے ،جسٹس ارشد حسین خان نے کہاکہ عدالتی حکم باوجود جواب جمع کیوں نہیں کرایا؟سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل کاکہناتھاکہ سر میں بیمار ہوں، جسٹس ارشد حسین خان نے کہاکہ بیمار ہیں تو عدالت میں کیا کررہے ہیں، آپ کو تو اسپتال میں ہونا چاہئے تھا،عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیرات روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی، عبداللہ اعظام نقوی ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکم امتناع کے باوجود عمارت پر تعمیرات جاری ہے۔