کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ کے علاقے گلستان جوہر بلاک تین اسکیم 36 میں رفائی پلاٹ پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس میں بلڈنگْ کنٹرول اتھارٹی اور دیکر فریقین وکلا پیش ہوئے ، درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ حکام نے رفائی پلاٹ کی تصدیق کردی ہے لیکن عمارت نہیں گرائی گئی ، درخواست گزارکی وکیل حمیرا جتوئی نے کہاکہ مسجد کے لئے چھوٹا سا پلاٹ اس میں 12 پلاٹ کا دعوی ہے ،عدالت نے کہاکہ اگر رفائی پلاٹ ہے فوری طور تعمیرات گرائی جائے جبکہ عدالت نے کے ڈی اے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔
گلستان جوہرمیں رفاعی پلاٹ پرتعمیرات فوری گرانے کاحکم
Sep 03, 2021