ملتان (خبر نگار خصوصی ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار اس مرحلہ پر فصل کو پانی کی کمی ہرگز نہ آنے دیں اور آبپاشی کا عمل ہمیشہ واٹر سکاؤٹنگ کے بعد کریں۔ کپاس کی فصل کو آبپاشی ترجیحاً شام کے وقت کریں۔ کپاس کی فصل کی ہفتے میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور اگر کیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے زہروں کا سپرے کریں۔ اس ضمن میں ترجمان نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایک ہی گروپ کی زہروں کا سپرے بار بار نہ کریں کیونکہ اس سے کیڑوں کی متعلقہ زہروں کے خلاف قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔ اسکے علاوہ کاشتکار گلابی سنڈی کے حملے سے بچنے کیلئے جنسی پھندوں کا استعمال کریں اور آلائشوں سے پاک کپاس کی چنائی پر خصوصی توجہ دیں۔
کاشتکار کپاس کی فصل کو آبپاشی ترجیحاً شام کے وقت کریں: ترجمان
Sep 03, 2021