راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ قائدحریت سیدعلی گیلانی کی وفات امت مسلمہ کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے آزادی کشمیر کا پرچم سربلندرکھنے والی شخصیت کے خلا سے بڑانقصان ہوا لیکن دنیا بھرمیں موجود سیدکے روحانی بیٹے آزادی کی شمع کو مزیدتیزترکریں گے ،ان خیالات کااظہارانھوں نے حریت قائد سیدعلی گیلانی کی غائبانہ نمازجنازہ کی امامت سے قبل اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، پنجاب سمیت پاکستان بھر کے اضلاع میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام ضلعی وتحصیل ہیڈکواٹرزمیں غائبانہ نمازجنازہ کے اجتماعات منعقد ہوئے جن سے قائدین نے خطاب کیا ۔