گاوں لنگرکیلئے ریلوے سٹیشن کی بحالی

مکرمی!  اٹک (تحصیل جنڈ کا ) گاوں لنگر جو کہ سینکڑوں نفوس کی آبادی پہ مشتمل ہے۔ لنگر گاوں کے ساتھ کی آبادیوں کو ملایا جائے تو یہ تعداد بلاشبہ ہزاروں میں گنی جاسکتی ہے۔ لنگر گاوں کا واحد ریلوے سٹیشن ایک بہترین اور خوبصورت عمارت کے ساتھ جو کہ سنہ انیس سو ایک یعنی عرصہ ایک سو بیس سال سے قائم ہے۔  اہل علاقہ  کے سفر کی واحد سہولت ٹرین ہی ہے اس روٹ سے اٹک ، راولپنڈی ، ملتان ، کوہاٹ ، غرض یہ کہ کراچی تک کی ٹرینیں گزرتی ہیں۔ پچھلے کچھ عرصہ سے چند ناگہانی وجوہات کی بنا پر لنگر ریلوے سٹیشن کے عملہ کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ جو کہ اپنے ساز و سامان کے ہمراہ یہاں سے تشریف لے جاچکے ہیں۔ اٹک والی ٹرین ایک منٹ کے لئے رکتی تو ہے شہریوں کو یہ خدشہ ہے کہ کہیں عملہ کے جانے کے بعد لنگر سٹاپ کو ہی نہ ختم کردیا جائے۔ اہالیان لنگر گاوں و گردونواح پچھلے کچھ عرصہ سے گومگوں اور پریشانی کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ لنگر ویلفئیر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے آواز بنتے ہوئے علاقہ لنگر اور گردونواح کی آبادیوں کا وزیراعظم  عمران خان  ، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے پرزور مطالبہ ہے کہ لنگر ریلوے سٹیشن پہ فی الفور عملہ تعینات کرکے سٹیشن کو بحال کیا جائے۔ تاکہ اہالیان لنگر کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے اور علاقہ عوام ٹرین جیسی سہولت سے مستفید ہوسکیں۔(عامر سعید بھٹی جنڈ اٹک 03345609532 )

ای پیپر دی نیشن