کراچی (اسپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے کیئربین پریمئر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی فٹنس ثابت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیئربین پریمئر لیگ میں بارباڈوس رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے 22 سالہ پاکستانی کرکٹر اعظم خان کی عمدہ بلے بازی کا سلسلہ جاری ہے،اعظم خان سی پی ایل 2021 کے 4 میچز میں 30.25 کی اوسط اور 144.04 کے سٹرائیک ریٹ سے 121 رنز بنا چکے ہیں۔اعظم خان ٹورنامنٹ میں اب تک 9 بلند وبالا چھکے جڑ چکے ہیں اور سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ جمیکا تلاواز کے کارلوس لوئس دس چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ سی پی ایل کے آفیشل فیس بک اکانٹ سے ٹورنامنٹ کے اہم ترین کھلاڑیوں کی ویڈیو وائرل کی جاتی ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو اعظم خان کی بھی اپ لوڈ کی گئی ہے، جس میں اب تک کھیلے گئے میچز میں اعظم خان کی جانب سے جڑے گئے بلند وبالا چھکوں کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے، ویڈیو کو ابھی تک 42 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں ۔
قومی کرکٹ ٹیم