یکساں تعلیمی نصاب  نہ  پڑھا نے والے نجی اداروں کا لائسنس منسوخ کردیا  جائیگا 

Sep 03, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی راولپنڈی محمد اعظم کاشف کی زیر صدارت ان کے آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع راولپنڈی کے تمام ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی  ای اوز نے شرکت کی،پرائیویٹ سیکٹر کی نمائندگی ڈویژنل صدر ایپسما ابرار احمد خان نے کی۔محمد اعظم کاشف نے گزشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس  کے ساتھ پنجاب بھر کے سی ای اوز کی ہونے والی میٹنگ میں کئے جانیوالے فیصلوں سے آگاہ کیاانہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نجی تعلیمی اداروں کو وزٹ کریں گے اور سکولوں میں پڑھائے جانے والے یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ کا جائزہ لیں گے، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ایک ہفتہ کی مہلت دی جائے گی،20 ستمبر کے بعد سکول کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کاروائی کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ اعظم کاشف نے مزید بتایا کہ پبلک و پرائیویٹ سیکٹر میں 17 سال سے زائد عمر کے بچوں، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو ہر صورت ویکسین لگائی جائے گی۔

مزیدخبریں