اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)90لاکھ 5ہزار روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہو گئے،تھانہ رمنا کو سلار نے بتایا کہ جی الیون میں اسھاق نے ادھار واپسی کے سلسلے میں 40لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ لوہی بھیر کو ارشد کامران نے بتایا کہ عرفان نے کرایہ کی مد میں 23لاکھ 55ہزار روپے کا چیک دیا جو دس آنر ہو گیا، تھانہ گولڑہ کو محمد خان نے بتایا کہ ای الیون تھری میں عمران ایوب نے زمین کے لین دین کے سلسلے میں 15لاکھ 50ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ رمنا کو خضر نے بتایا کہ جی ٹین میں احتشام نے کارروباری لین دین کے سلسلے میں 3لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔