زبردستی شادی کرنے پرعدالت نے لڑکی درخواست پردارالامان بھیج دیا

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے وومین پولیس نے شہر کے نظر محلہ کی مکین نوجوان لڑکی بابرہ تونیو کو فورتھ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت  میں پیش کیا جہاں لڑکی کی بیان کے بعد عدالت نے انہیں دارلامان کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے، اس حوالے سے لڑکی بابرہ نے بتایا کہ میرے گھر والے مجھے زبردستی نشے کرنے والے شخص کے ساتھ میری شادی کروانا چاہتے ہیں جس کے باعث میں نے گھر سے نکل کر حد کے تھانہ رحمت پور تحفظ کے لیے پہنچی جہاں سے پولیس نے مجھے عدالت میں پیش کیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحفظ فراہم کرکے زبردستی شادی کروانے والے گھر والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن