میرپورخاص(بیورورپورٹ) پھلاڈیوں کے رہائشی محمدامین شر نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹوں رحم علی اور ندیم حسین کو علاقے کرمنل شخص گل شر نے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا ہے اور آج وہ عدالت میں پیشی پر آئے اور عدالت میں پیش ہونے کے بعد واپس جا رہے تھے اور کھپرو روڈ پر واقع ملاح ہوٹل پر کھانا کھانے کے بعد اپنے گوٹھ جا رہے تھے کہ پولیس انہیں گرفتار کر کے لے گئی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔