عوامی مسائل حل کیلئے موثرحکمت عملی کی ضرورت ہے،محمداسلم نوری

Sep 03, 2021

نواب شاہ (وقائع نگار) نواب شاہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ھے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گے جب تک  بلدیہ اور حیسکو انتظامیہ اپنا قبلہ درست نہیں کرلیتی ان خیالات کا اظہار نواب شاہ سیٹزن کمیٹی کے صدر محمد اسلم نوری سلطانی نے سپر مدینہ ریسٹورنٹ میں ایک اجلاس کے موقع پر کیا  انہوں نے کہا کہ ھم شہر کے بنیادی اشیوز کو لیکر نکلے ھے جسمیں سرفہرست صاف پینے کا پانی شہر میں گٹروں سے ابلتے ھوے گندے پانی حیسکو انتظامیہ کی جانب سے بے جا لوڈشیڈنک جیسے مسائل درپیش ہیں اگر ان اداروں نے ان مسائل کو حل نہیں کیا تو ھم اپنے حقوق کیلئے احتجاج کا راستہ اختیار کرئینگے سابق وائس چیئرمین بلدیہ سابق صدر چیمبر آف کامرس چوھدری عبدالقیوم آرائیں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھمیں اچھے صالح افراد کو آئندہ آنے والے الیکشن میں سپورٹ کرنا ھوگی، ممتاز سماجی مذھبی شخصیت بزرگ رھنما صوفی محمد سلیم عباسی نے کہا کہ ھمیں انتظامیہ سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاھئے ، ممتاز سماجی شخصیت مذھبی اسکالر ڈاکٹر خوشی محمد خضری نے کہا کہ ھمارے بنیادی اشیوز صاف پینے کا پانی ہے، سوشل میڈیا کوڈینٹر دیدارِ علی لنڈ بلوچ ایڈووکیٹ عدنان اختر قریشی سید امداد علی شاہ بخآری ایڈووکیٹ نقاش راجپوت فرقان احمد ملک خالد وحید یوسفزئی راؤ افضل راؤ شھباز ساجد ملک سید ریحان علی زیدی یاسر ملک قاری مقصود احمد سیکھیرا چشتی شھباز اجمیری و دیگر رھنماوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں