چکری(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ نوازکے امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 5 ملک عمران آف سروبہ نے کہا ہے کہ حلقہ عوام کے بے پناہ اصرار پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا جیت کر بغیر کسی لالچ ومفاد کے علاقے کے مسائل کو ذاتی مسائل سمجھ کر حل کروانے کی کوشش کریں گے جن میں صاف پانی کی فراہمی،اضافی بجلیوں وگیس کی فراہمی، صحت کی سہولیات کے ساتھ گلیوں وسڑکوں کی تعمیر ودیگر مسائل سرفہرست ہیں انھیں حل کروانا میری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے نوائے وقت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں کی عوام بے شمار مسائل سے دوچارہیں جس کی بنیادی وجہ درست نمائندوں کا انتخاب نہ ہونا ہے لوگ موجودہ حکومت کی کاکردگی سے بخوبی واقف ہیں ان کی تبدیلی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے حکومت کی اب تک کی چکنی چکڑی باتوںاور دلفریب نعروں سے تنگ لوگ ایک مرتبہ پھر ہماری طرح امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں 12ستمبر کو عوام کی طاقت سے ہر طرف شیر ہی شیر دھاڑے گا عوام مسلم لیگ نواز کے نمائندوں کو کامیاب بنا کر جھوٹے سونامی کو گمنامی میں تبدیل کردیں گیاور ترقی کے جس سفر کو ہمارے قائد میاں نواز شریف چھوڑ کر گئے تھے وہیں سے آگے شروع کریں گے۔
کیونکہ عوام بھی جان چکی کہ مسلم لیگ نواز کی قیادت کے بغیر تعمیر وترقی کا سفر ادھورا ہے