کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ مدارس دینیہ اسلامی تعلیم کو پھیلا رہے ہیں اور ختم نبوتﷺ کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ ولی اللہ ارباب ، قاری محمدحسن رحیمی، قاری محمد نواز رحیمی و دیگر کے ہمراہ اتحاد ٹاؤن میں مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا طارق مدنی نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کے تابوت میں آئین و قانون کی آخری کیل ٹھونک کر انہیں دائرہ اسلام سے خارج قراردیا جاچکا ہے اور اس حوالے سے 7ستمبر کا دن انتہائی اہمیت کا حا مل دن ہے انہوں نے کہا کہ تحریک ختم نبوتﷺکے جانثاروں نے1953 میں جو بے مثال و لازوال قربانیاں دی تھی ایسی کے نتیجے میں قادیانی فتنہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے اور فتنہ قادیانیت ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکا ہے ،شہیدان ختم نبوت ﷺ کا لہو آج بھی تازہ و پر اثر ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ حرمت ناموس رسالتﷺ کے تحفظ پر اہل ایمان نے کبھی سمجھوتا نہیں کیا ہے۔ دریں اثناء طارق مدنی نے کہا کہ جانثاران تحریک ختم نبوتﷺ کے شہدأ کی یاد میں 7ستمبر کو سیمینار منعقد کریں گے اور شہدائے ختم نبوتﷺ کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
شہدائے ختم نبوتﷺ کی یاد میں 7ستمبر کو سیمینارزہونگے۔ طارق محمودمدنی
Sep 03, 2021