حکومتی پارٹی کے عہدیدار جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ،قمرالاسلام 

Sep 03, 2021

کلرسیداں(نامہ نگار)صوبائی مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر اور سابق ایم پی اے انجنیئرقمرالاسلام راجہ نے کہا ہے کہ یہ اللہ کا خصوصی کرم ہے کہ اپوزیشن میں ہونے کے باوجود حکومتی پارٹی کے عہدیدار جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں ۔ وہ چوک پنڈوڑی میں ق لیگ کے تحصیل صدر راجہ اخلاق کی اپنے مکمل گروپ سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر یوسی بشندوٹ کے بلدیاتی نمائندوں ، پارٹی عہدیداروں اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ زبیر کیانی اور صدر یونین کونسل چودھری حنیف نے اپنی تقریروں میں راجہ اخلاق اور ان کے گروپ کا خیرمقدم کیا، قمرالاسلام نے کہا کہ مشکل وقت کٹ چکا ہے اور انشااللہ اگلے چند ماہ میں آپ بہت سی خوشخبریاں سنیں گے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین یونین کونسل غزن آباد ظفر مغل، وائس چیئرمین یونین کونسل گف راجہ افتخار ، کونسلز چودھری شاہین ، چودھری تسنیم، اشفاق بھٹی ، رفاقت محمود ، مبین جنجوعہ سمیت گف اور بشندوت کے تمام کونسلرز بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں