اندرونی اختلافات، راجہ طلال خلیل کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے اندرونی اختلافات کا شاخسانہ،کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے نوجوان سرگرم مسلم لیگی رہنما اور وائس چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی سے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا۔ انہیں چند ماہ قبل ہی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا تھا جس کے لیئے سفارش بھی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کی تھی۔یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری عقیل نجم ہاشمی نے مرکزی صدر کیپٹن صفدر کی ہدایت پر راجہ طلال خلیل کی نامزدگی کے نوٹیفکیشن کو ڈی نوٹیفائیڈ کرکے نوٹیفکیشن کی کاپی چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفرالحق،کیپٹن صفدر،سرفرار افضل اور روحیل اصغر کو جاری کردی ۔ادہر راجہ طلال خلیل نے رابطہ کرنے پر بتایا یہ وہ کسی بھی عہدے کے کبھی متمنی نہیں رہے یہ عہدہ مجھے شاہد عباسی کی خواہش پر دیا گیا تھا میں فی الحال اس سے زیادہ اس پر گفتگو نہیں کروں گا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...