علی گیلانی مقبوضہ کشمیرکے نڈر،بیباک اوردلیر سپوت تھے، حاجی شفاء الحق

Sep 03, 2021

مری(نامہ نگار خصوصی )بزرگ کشمیری حریت رہنماء سیدعلی گیلانی مقبوضہ کشمیرکے نڈر،بیباک اوردلیر سپوت تھے، تحریک آزادی کشمیر اورالحاق پاکستان کیلئے اپنی تمام زندگی وقف کررکھی تھی انہوں اپنی زندگی کابیشتر حصہ جیل اورنظربندی میں گزارا وہ گذشتہ 12 سالوں سے نظر بندتھے کیونکہ کشمیر پوغاصبانہ قبضے کرنے والے بھارتی حکمران کشمیر کے اس نڈرمجاہد سے لرزاں تھے ان کی وفات سے کشمیری عوام ایک محب وطن کشمیری رہنماء سے محروم ہوگئے ہیں ان خیالات کااظہارمری کی معروف سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت وصدر انجمن حقوق شہریان مری حاجی شفاء الحق نے کشمیر ی حریت رہنماء سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ ورنج کااظہارکرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے بھارتی حکمرانوں کی طرف سے ان کی وصیت کے مطابق شہداء قبرستان میں سپردخاک نہ کئے جانے کی شدیدمذمت کی۔

مزیدخبریں