مرکزی جمعیت اہلحدیث رفاعی وفلاحی سرگرمیوں میں مصروف  ہے:عبدالمجید شاکر 

فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر رہنما عبدالمجید شاکر نے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے اہلحدیث احباب کی نمائندہ جماعت ہے ، جودعوت تبلیغ  کے ساتھ رفاعی وفلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے ہم نے ہمیشہ ملکی وقار بقاء وسلا متی کو مقدم رکھاہے افغانستان بارے پاکستانی موقف حکومت نے بہترین انداز اپنایا ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ طالبان حکومت تمام گروپوں کو ساتھ لیکر چلے گی، موجودہ حالات میں طالبان نے جو اقدامات اٹھائے وہ لائق تحسین ہیں۔

ای پیپر دی نیشن