ٖ یکساں نصاب تعلیم قومی یکجہتی کی بنیاد ثابت ہوگا: طاہر رضا بخاری  

Sep 03, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے داتادربار میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یکساں نصاب تعلیم قومی یکجہتی کی بنیاد ثابت ہوگا۔ مدرسہ ایجوکیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دینی مدارس ہماری علمی روایت کی آبرو اور تاریخ کا روشن باب ہیں۔نظام و نصاب تعلیم کو ملی اقدار کا امین بنانا وقت کی بنیادی ضرورت ہے۔ وہ جامعہ ہجویریہ کے طلبہ میں کمپیوٹر و لینگوئج کورسز کی تکمیل کے موقع پر سرٹیفیکٹس تقسیم کر رہے تھے۔ اس موقع پر پرنسپل جامعہ ہجویریہ صاحبزادہ بدر الزماں قادری، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، منیجر داتا دربار شیخ محمد جمیل، شیخ الحدیث مفتی محمد صدیق ہزاروی،لینگوئج ٹیچر ابوالخیر زوار حسین نعیمی سمیت اکابر علمی و دینی شخصیات موجود تھیں۔ 

مزیدخبریں