کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن سے قبل کمشنر‘ڈپٹی کمشنرکے تبادلے دھاندلی ہے:سعد خورشید

Sep 03, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن ملتان ڈویڑن انفارمیشن سیکرٹری سعد خورشید خان کانجو،میاں سلمان قریشی، سٹی صدر کلچرل ونگ ملتان چوہدری زاہد مسعودنے کہاکہ ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن سے پہلے ہی ڈپٹی کمشنر ملتان،کمشنر ملتان کے راتوں رات تبادلے حکومتی دھاندلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو کے الیکشن کمیشن کے اصولوں کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، حکومت دھاندلی کا پلان تیار کر لیا ہے جو ہم نہی ہونے دیں گے الیکشن کمیشن کو پہلے فنڈ نا دے کر الیکشن کو روکنے کی کو شش ناکام ہو گئی تھی اب انتطامیہ کو تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ الیکشن کو مینج کیا جا سکے،چیف الیکشن کمیشن پاکستان چیف الیکشن کمیشن پنجاب چیف الیکشن کمیشن ملتان سے استدعا کی جاتی ہے کہ نوٹس لے کر تقرر و تبادلے بیک کئے جائیں ۔

مزیدخبریں