ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی زیر صدارت اجلاس‘ انتظامی و عدالتی امور پرتبادلہ خیال 

ملتان (سپیشل رپورٹر)سرکٹ ہاؤس ملتان (چیف منسٹر سیکرٹریٹ ساوتھ پنجاب آفس )میں اظہر سلیم کملانہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل(ایڈمن) پنجاب لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کی زیر صدارت میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ میں متعدد انتظامی و عدالتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی افسران نے اپنے اپنے محکمہ جات کے عدالت عالیہ میں زیرالتواء کیسز کو جلد از جلد نمٹاوانے کے لئے درخواست کی جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل(ایڈمن) پنجاب ملتان نے ترجیحی بنیاد پر عدالتی طریقہ کار کو اپناتے ہوئے 120 دن کی پالیسی کا اعلان کیا اور یقین دہانی کرائی ۔

ای پیپر دی نیشن