٭ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 8 اکتوبر تک گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭احتساب عدالت ملتان نے سپیڈ بائیک کے نام پر جنوبی پنجاب کے 776 شہریوں سے اربوں روپے بٹورنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کے خلاف ریفرنس میں مزید چار گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے تشدد کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت فیصلہ سنانے کے لیے 4 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 10 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔