تحصیل ہسپتال کوٹ ادو میں ایوننگ آؤٹ ڈور شروع کرنے کی ہدایت

کوٹ ادو(خبر نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے آؤٹ ڈور ایمرجنسی میں مریضوں سے صحت کی سہولیات بارے مسائل بھی پوچھے، مریضوں کے لواحقین کی شکایت پر پارکنگ پر فوری طور پر رکاوٹ ہٹانے کی موٹر سائیکل کی پرچی 20 روپے کی بجائے 10 روپے وصول کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔ اشرف خان رند نے  ہدایت کی کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے ایوننگ آؤٹ ڈور بھی شروع کیا جائے  ادویات کے لئے ڈسپنسری بھی کھلی رکھی جائے اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے ادویات کے سٹور کا بھی معائنہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن