اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ‘ تنہا نہیں چھوڑینگے: عشرت علی

ملتان (سٹی رپورٹر) وفاقی سیکرٹری و زراعت سمندر پار اوورسیز پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ عشرت علی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کے لواحقین کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں اور یہ پاکستان معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بیرون ممالک وفات پانے والوں کے اگر کوئی بقایاجات کسی ملک یا محکمہ کے ذمہ ہوں گے تو اسکی ادائیگی کیلئے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ہر طرح کی ان کے لواحقین کی مدد کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ریجنل آفس ملتان میں بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کی بیوگان اور انکے والدین میں چیکوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا زرقا یحییٰ ریجنل ہیڈ نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

ای پیپر دی نیشن