ملتان ( خبر نگار خصوصی ) ملتان میں خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے 'اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل' قائم کر دیا گیا سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کا کہنا تھا کہ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل میں خواتین سے متعلقہ جرائم کی روک تھام اور مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کویقینی بنایا جائے گا۔ان سیلز میں خواتین کی جانب سے موصول ہونے والی جرائم کی کالز پر فوری ریسپانڈ کیا جائے گا جب کہ ’اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیلز‘ میں لیڈی پولیس اہلکار وکٹم سپورٹ آفیسر کے فرائض سر انجام دیں گی۔
ملتان میں ’’اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل‘‘ قائم : سی پی او
Sep 03, 2021