گڈانی (اے پی پی) ایڈوائزر ٹو وزیراعلیٰ بلوچستان برائے ماحولیات سینیٹر ستارہ ایاز نے گڈانی ساحل اور شپ بریکنگ کا دورہ کیا انہوں نے گڈانی کے ساحل کا تفصیلی دورہ اور شپ بریکنگ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شپ بریکنگ جدید تقاضوں کے مطابق ڈھال رہی ہے سینیٹر یاسمین ستارہ نے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے ریزارٹ بنانے کے پلانٹس کا بھی دورہ کیا گیا انکا مزید کہنا تھا کہ گڈانی میں ترقی کے مواقع پیدا کیے جائینگے ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی بلوچستان کا وڑن ہے کہ صاف ستھرا اور ترقی کرتا بلوچستان ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے،انھوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق لسبیلہ کے ساحلی علاقوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے گا ۔سیاحوں کے لئے ریزارٹ بنائے جائیں گے لسبیلہ کا ساحلی علاقہ گڈانی صاف ستھرا ہونے کے ساتھ ساتھ منفرد اور خوبصورت ساحل ہے جہاں پر کراچی اندرون سندھ اور بلوچستان سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد پکنک کے لیے آتے ہیں سیاحوں کی بہتر سہولیات کے لئے ساحل کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا جبکہ پاک چین دوستی کو ستر سال مکمل ہو چکے ہیں پاکستان کے سیاحتی مقامات کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ پر لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کو بھی ہانگ کانگ کے طرز عمل پر کھڑا کرنا ہوگا لسبیلہ کی ساحلی پٹی گڈانی میں وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی پر سیاحوں کے لیے مختلف قسم کے اسٹینڈرڈ پر رزئرٹ بنائے جائیں گے اس موقع ہر ڈی سی لسبیلہ حسن وقار چیمہ Ac حب محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران سعید کاکڑ تحصیلدار گڈانی عبدلسلام موجود تھے۔
حکومت شپ بریکنگ جدید تقاضوں کے مطابق ڈھال رہی ہے: ستارہ ایاز
Sep 03, 2021