امریکا کے مکمل انخلاء کے بعد 31 اگست سے بند افغانستان کا فضائی آپریشن آج بروز جمعہ بحال ہونے کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں قطر ایئر فورس کا طیارہ اور ٹیکنیکل ٹیم گزشتہ دو روز سے کابل میں موجود ہے جبکہ قطر ایئر فورس کی ایک اور خصوصی پرواز گزشتہ شام افغان دارالحکومت کابل پہنچی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر سے مزید ماہرین کو کابل چھوڑ کر یہ پرواز واپس چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق قطر اور ترکی کے ایوی ایشن کے ماہرین کابل ایئرپورٹ کے فضائل ٹریفک کنٹرول سروس کو بحال کر رہے ہیں۔