جدہ کی ’’پاکستانی ناءٹ‘‘ جہاں دن کا سماں تھا نوشین احمدکی محنت نے پروگرام کوکامیاب بنایا پاکستان کمیونٹی نے بھر پور تعاون کیا

Sep 03, 2021

امیر محمد خان

جدہ کی ڈائری

امیر محمد خان

جدہ میں ;3939;کمیونٹی کی سرگرمیوں ;3939; کا آغاز سعودی سیاحتی اتھارٹی کی جانب سے 11 سیاحتی مقامات پر سعودی سمر پروگرام کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے ۔ جو ستمبر 2021 کے اختتام تک جاری رہے گا ، اس سلسلے میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے پاکستان ناءٹ کا شاندار اہتمام کیا جو ایک جشن سے کم نہ تھا ، جب بڑے پیمانے پر پروگرام ہوتے ہیں تو بظاہر لوگ پروگرام کی تعریف اور توصیف کرتے ہیں مگر ان پروگرام کے انعقاد کی پشت پر کتنی کاوشین ہوتی ہیں اسکاعلم صرف منتظمین کو ہی ہوتا ہے ۔جدہ میں پاکستان کے بڑے پروگرام 1996ء میں ختم ہوچکے تھے۔ اس پروگرام میں 16000 پاکستانیوں اور انکے اہل خانہ نے شرکت کی تھی ، اس بڑی کاوش کے بعد 27 اگست 2021 ء کو محترمہ نوشین وسیم کی کاوشوں سے سعودی وزارت سیاحت ، سعودی کمیونٹی سینٹر، اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس میں توقع تھی کہ تین سے پانچ ہزار افراد کی شرکت ہوگی ۔ مگر پاکستانی ایونٹ کی پذیرائی پاکستانیوں اور انکے اہل خانہ کی جانب سے اس بڑے پیمانے پرہوئی کہ پاکستانی ناءٹ کے داخلہ ٹکٹ پروگرام سے تین روز قبل ہی فروخت ہوچکے تھے ۔ منتظمین کو بار بار یہ اعلان کرنا پڑا کہ پروگرام کے دن تقریب گاہ پر کوئی ٹکٹ فروخت نہ ہوگا یہ پابندی سعودی عرب کے متعلقہ اداروں کی بھی تھی کروناء سے احتیاطی تدابیر کے طور پر مگر ہم پاکستانی ہمارا دعوی ہے کہ ’’ہم زندہ قوم ہیں ‘‘ بارہا اعلان کے باوجود بغیر داخلہ ٹکٹ کے نہ صرف وہاں پہنچ گئے۔ بلکہ پروگرام کے اندر بھی اندر جانے کے راستے ڈھونڈ کر پہنچ گئے ۔اسطرح وہان تقریبا سات ہزار 7000 پاکستانی اور انکے اہل خانہ نے شاندار پروگرام کا لطف اٹھایا ۔ شام چھ بجے سے قبل ہی لوگ وہاں بڑے پیمانے پر اپنی نشست اور ماحول سے لطف اٹھانے کیلئے وہان موجود تھے ، تقریب گاہ میں ہر طرف پاکستانی رنگ بکھرے تھے ، کھانے پینے کے اسٹال ( جہاں قیمتوں پر کنٹرول نہ ہوسکا کھانے پینے کے اسٹال والوں نے جی بھر کر قیمت موصول کی ) ، کٹھ پتلی تماشتہ، آرٹ و پینٹنگس ، قومی نغمے ،وغیرہ سے خواتین ، بچے ، بڑے سب لطف اندوز ہوتے رہے اور چھ گھنٹے کا پروگرام ایک مختصر پروگرام لگا ،پروگرام کی کامیابی میں جدہ کے میڈیا خصوصی طور پر پاکستان جرنلسٹس فورم، فیس بیک کے لکھاری اور اہم ترین رول پاکبان کی ٹیم نے یحی اشفاق کی قیادت میں اداکیا ۔ پاکبان ٹیم نے اسٹیج کے اطراف کی سیکورٹی سنبھال رکھی تھی ۔ تقریب کے دوران تقریب کی ناظم نوشین وسیم تمام پہلوں کا جائزہ لیتی رہیں چونکہ اسطرح کی بڑی تقاریب میں وہ لوگ بھی شامل ہوتے ہیں جو خود کچھ کر نہیں سکتے اور کسی کی کامیابی کودیکھ بھی نہیں سکتے۔ اسلئے ایسے لوگوں پر نظر رکھنا بہت ضرور ی ہوتا ہے ۔پاکستان قونصیلٹ کے افسران اور انکے اہل خانہ کے لئے وی آئی پی نشستوں کو بڑی تعداد تھی مگر اسکے باوجود وہاں نشستوں پر بند نظمی نظر آئی شائد قونصلیٹ کی جانب سے ایک صاحب جو رابطہ کا کام کررہے تھے ۔انہیں خود پتہ نہ تھا کہ انکے مہمان کون کون ہیں انہوں نے شائد جنرل انٹرٹینمنٹ کی انتظامیہ سے قونصیلیٹ اور میڈیا کے نام پر بہت سارے مفت کارڈز لے کر اپنی مرضی سے خوب تقسیم کئے۔ میڈیا کے نام پر کارڈز لیکر میڈیا قریب نہ آئے اسکی ۔انہوں نے حت المکان کوشش کی ۔مگر آفرین ہے پاکستان جرنلسٹس فورم کے اراکین کو انہو ں اپنی آنکھوں سے تماشہ دیکھا مگر چونکہ معاملہ پاک سعودی دوستی کا تھا اس پروگرام کے انعقاد سے قبل اور بعد خوب میڈیا میں ہر سطح پر خوب پھیلایا چونکہ اچھی تقاریب کو خراب کرنا کچھ لوگوں کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر دوستوں نے پاک سعودی تعلقات کی تشہیر پر ان فروعی معاملات پر توجہ نہ دی ۔۔ پاکستانیوں سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس موقع پر اپنا ایک ویڈیو پیغام بھی بھیجا جو اسٹیج سے نشر کیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی لازوال دوستی ہر دن کے ساتھ مظبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے ، انہوں نے پاکستانیوں کیلئے اتنی بڑی تقریب کا اہتمام کرنے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور تمام متعلقہ محکموں کو شکریہ اداکیا ۔ انہوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کی لازوال دوستی کی مضبوطی کیلئے وزیر اعظم عمران خان بھی سعود ی عرب کے حکمرانوں کی آواز سے آواز ملاتے ہیں اور پاکستانی عوام بھی سعودی حکومت کی ہمیشہ مشکور رہی ہے ۔ پاکستانیوں سے قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے سعودی ایونٹ سینٹر، سعودی وزارت سیاحت ، جنرل انٹر ٹینمنیٹ اتھارٹی کا بے حد شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی تقریب جو جشن کی حیثیت رکھتی اسکا اہتمام کیا، انہوں نے کہا تقریب کی کامیابی میں میڈیا کا اہم کردار ہے جنہوں نے کامیابی کیلئے ایک مضبوط میڈیا مہم چلائی ، انہوں نے وہاں موجود پاکستانیوں کی بھی اس شاندار تقریب سے لطف اندوز ہونے پر مبارکباددی، انہوں نے خاص طور;716965;کی مشیر نوشین وسیم کے لئے شاندار الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری بہن نوشین وسیم نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں دن رات محنت کی ہے جسکے لئے تمام پاکستانی انکی کوشوں کی تعریف کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ‘‘اس موقع پر نوشین وسیم نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا انہوں نے بتایا میں مشکورہیں ان پاکستانیوں کی جنہوں نے ٹکٹ لیکر انہیں دئے جو ٹکٹس نہیں خرید سکتے تھے ، اور تمام ان لوگوں کی جنہوں نے اس شاندار تقریب کو کامیاب کرکے سعودی عرب کی ایک یادگار تقریب بنایا ، انہوں نے کہا کہ انشا اللہ سعودی سیاحتی ادارہ اسطرح کی تقاریب منعقدکرتا رہے گا ۔ پاکستان ناءٹ میں سعودی ٹی وی، سعودی ریڈیو کے اہلکا ر بھی موجودتھے جو جشن کے دوران وہاں موجود لوگوں کے تاثرات ریکارڈ کررہے تھے ۔ اس رنگارنگ پرورگرام میں طاءف سے سرگرم صحافی نوائے وقت سے ممتاز احمد بڈھانی نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ خصوصی شرکت کی، اسکے علاوہ مدینہ ،المنورہ مکہ المکرمہ سے پاکستانی بڑے تعداد میں وہاں موجود تھے نیشنل ایونٹس سینٹر کے تعاون سے اگست میں مملکت کے 6 شہروں میں 30 بڑے پروگرام پیش کیے جن میں 300 سے زیادہ دلچسپ شوز اور مختلف سرگرمیاں شامل ہیں ۔

جدہ کے پریس قونصل کو سفیر پاکستان نے ریاض بلا لیا ۔

عرصہ سال قبل جدہ میں وزارت اطلاعات پاکستان نے جدہ کی پاکستان قونصلیٹ میں قونصل پریس تعنیات کیا ۔ موصوف خود وزارت اطلاعات میں ہی تھے ، جدہ میں تعنیاتی کی وجہ انکے بڑے بھائی دانیال گیلانی تھے جو وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ انکے آفس کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے ،انہیں کی سفارش پر انہیں بیرون ملک تعنیات کردیا گیا ۔ جدہ آمد کے بعد اوائل میں انہیں جدہ کی پاکستانی میڈیا نے خوش آمدید کہتے ہوئے اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکے ہمراہ بھر پور تعاون کیا ، مگر خراماں خراما ں راز افشاں ہوئے انہوں نے یہاں موجود پاکستانی میڈیا ہاءوسز کو پہلے تو ماننے سے انکار کرنا شروع کیا ، اس پر بس نہ ہوا تو اپنی توانیاں جدہ میں رضاکارآنہ طور پر کام کرنے والے سینئر صحافیوں کو جو ایک عرصے سے پاک سعودی تعلقات کے مزید فروغ کیلئے کام کررہے انکے درمیان تفرقہ پھیلانا شروع کیا ہر شخص کے متعلق اسکی پشت پر بڑی بڑی کہانیاں گڑھیں ، ایک عرصہ سے سفارت خانہ ریاض میں حکومت پاکستان نے پریس اتاشی کی ایک آسامی کی منظوری دی ہوئی تھی مگر وہاں تعنیاتی نہ ہوئی اور غالبا اس پوسٹ کا اب بجٹ خٹم ہوگیا ، سفیر پاکستان نے پاکستان میں ذمہ داروں سے ریاض میں قونصل پریس کی آسامی پر تعنیاتی کی خواہش ظاہر کی نئے قونصل پریس کی تعنیاتی میں بہت وقت درکار ہوتا ہے ، اسلئے سفیر پاکستان کی خواہش پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جدہ کے پریس قونصل کو ریاض تبادلہ کے احکامات جاری کردئے ، اللہ کرے وہ وہاں وہ کارہاہے نمایاں انجام نہ دیں جو گزشتہ ایک سال وہ جدہ میں دیتے رہے ۔ اور سفیر محترم کی کی نگرانی میں بہتر انداز میں کام کرسکیں ۔

مزیدخبریں