مقبوضہ کشمیرمیں بابائے حریت سید علی گیلانی کی تدفین کے معاملے پر بھارتی ناظم الامورکو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے سیدعلی گیلانی کی نمازجنازہ میں لوگوں کو شرکت سے روکنے پراحتجاج کیا۔پاکستان نے سیدعلی گیلانی کی میت چھیننے پرسخت احتجاج کیا اوربھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایاگیا .دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسزکاسیدعلی گیلانی کی میت چھیننا شرمناک اقدام ہے،سیدعلی گیلانی کی وصیت کیخلاف تدفین عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج بار بار کشمیریوں کے خلاف اندھا دھند طاقت کا استعمال کر رہی ہے، ناظم الامور کو کہا گیا کہ بھارت کو اپنی حرکتوں سے باز آنا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی غلط فہمیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔خیال رہے کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو ان کے آبائی شہر حیدر پورہ میں بھارتی فوج کے حصارمیں سپردخاک کیا گیا، بھارتی فورسز نے وصیت کے باوجود سید علی گیلانی کی تدفین شہدائے قبرستان میں نہیں ہونے دی۔
سیدعلی گیلانی کی وصیت کیخلاف تدفین عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ
Sep 03, 2021 | 22:28