دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں شمار ہونے والی ایئرلائن ایمریٹس نے بڑااعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امارات ایئرلائن رواں سال دسمبر سے پانچ نئے شہروں جن میں نیویارک (جان ایف کینیڈی )، سان فرانسسکو، میلبرن، آکلینڈ اور سنگاپور شامل ہیں، ان کے لئے جدید ترین پریمیم اکانومی کیبنز پر مشتمل اپنے نئے ریٹروفیٹڈ اے 380 مسافر طیارے چلائے گا۔حکام کے مطابق ایئر لائن کا مقصد صارفین کو اپنی پریمیم اکانومی سہولیات سے استفادہ کے لیےمزید مواقع فراہم کرنا ہے۔ایئر لائن لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ اور سڈنی کی فضائی خدمات میں مزید پریمیم اکانومی سیٹیں بھی شامل کرے گی، کیونکہ اس کے نئے بہتر کردہ ہوائی جہازوں کو ریفریشڈ کیبنز خدمات میں شامل کیا جائے گا۔