لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ اہل پاکستان تاریخ کی بدترین ناگہانی آفت کی زد میں ہیں، سیلاب کی بے رحم موجیں بے شمار انسانی جانیں نگل چکی ہیں اور ہزاروں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ پاکستان کا وسیع زمینی رقبہ سمندر کا نقشہ پیش کر رہا ہے۔ پانی کی دیوہیکل لہریں نہ صرف کچے گھروندوں کو بہا کر لے گئیں بلکہ بہت سی مضبوط عمارتیں بھی ان خونی لہروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئیں۔
سیلاب کی بے رحم موجیں بے شمار انسانی جانیں نگل چکی:شجاع الدین شیخ
Sep 03, 2022