لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرغضنفر عباس چھینہ کی ہدایات پر سیلاب زدگان کی امداد کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر کومزید متحرک کردیاگیا۔ محکمہ ڈی جی سوشل ویلفیئرفیض نعیم وڑائچ کی زیر نگرانی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی کیلئے مزید13 ٹرکوں،17منی ٹرکوں اور 5 مزدوں کو روانہ کردیاگیاہے۔