لاہور(خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں مختلف افسران کے تقرر و تبادلوںکے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ بشیر احمد کھچی منیجراوقاف سرگودھا کو اکائونٹینٹ زونل آفس پاکپتن‘ تعیناتی کے منتظر محمد عمران کو منیجر اوقاف سر گودھا سرکل اور تعیناتی کے منتظر محمد ذیشان کو منیجر اوقاف چنیوٹ سرکل تعینات کیاگیا ہے۔ متذکرہ دونوں افسران ٹریننگ کی تکمیل کے بعد نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
محکمہ اوقاف میں تقرر و تبادلے ‘بشیر احمد کھچی اکائونٹینٹ زونل آفس کپتان تعینات
Sep 03, 2022