ایل ڈی اے کاگرینڈ آپریشن ،کروڑوں مالیت کی اراضی واگزار 



لاہور(خبرنگار) سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کیا گیا جس کی نگرانی ڈائریکٹر ہاؤسنگ فائیوشہباز الحق گھرکی اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن سونیا صدف نے کی۔آپریشن کے دوران علی بلاک نیوگارڈن ٹائون میں پانچ مرلے کے 18پلاٹ واگزار کروائے گئے۔ 10 مرلے کا ایک پلاٹ واگزارکروایاگیا۔ 10 کنال پر مشتمل پلاٹ نمبر 59اے واگزار کروا یا گیا اور سوک سینٹر نیو گارڈن ٹائون میں8 کنال اراضی واگزار کرو ا لی گئی ۔ ایل ڈی اے کے عملے نے انفورسمنٹ سکواڈ اور بھاری مشینری کے ساتھ غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...