6کروڑ 40لاکھ روپے مالیت  کا سرکاری رقبہ واگزار

Sep 03, 2022



لاہور(خبرنگار)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 6کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کا سرکاری رقبہ واگزار کروالیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلیانہ ضلع گجرات کا 16کنال رقبہ واگزار کروایا۔اینٹی کرپشن گجرات نے دیگر متعلقہ محکموں سے ملکر سرکاری رقبہ واگزار کروا کر پرنسپل گرلز ڈگری کالج گلیانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن رائے منظور ناصر نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ عوام کرپٹ عناصر اور سرکاری زمین پر ناجائز قابضین کی نشاندہی کریں۔

مزیدخبریں