منشیات فروشی قمار بازی میں ملوث بڑے  مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے:ڈی آئی جی آپریشنز


لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثر کی زیر صدارت انسدادِ جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ منشیات فروشی اور قمار بازی میں ملوث بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔موٹر سائیکل چوری کے حوالے سے نتیجہ خیزاقدامات اٹھائے جائیں۔ لاؤد سپیکر اور کرایہ داری ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ جرائم کے تدارک کیلئے موثر فالو اپ انتہائی ضروری ہے۔جرائم پیشہ افراد کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ جرائم کی روک تھام کیلئے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ہاٹ سپاٹس پر موثر پٹرولنگ کرنے اور ریسپانس ٹائم مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...