بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔گذشتہ روز دائر درخواست میں ایس ایچ او کوہسار، سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ9اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا،درخواست گزار سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف سٹاف افسر ہے،17 اگست کو پمز کے سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا،اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار پر تشدد کے شواہد ملے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ پیر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...