کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے مشیر زراعت سندھ منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق نیب انکوائری بند ہونے پر درخواست ضمانت نمٹا دی۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں منظور وسان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف شواہد نہیں ملے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں، انکوائری سے متعلق کیا فیصلہ ہوا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے مقف دیا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری بند کردی گئی ہے۔بعد ازاں نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر عدالت نے منظور وسان کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔