اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات کنٹرول ترمیمی بل 2022ء کی منظوری دے دی۔ منشیات کنٹرول ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت سزائیں ہیروئن، مارفین، کوکین اورآئس سمیت دیگر نشہ آور ادویات اور منشیات پر دی جائیں گی۔ ہیروئن یا مارفین کی 4 کلو گرام یا زائد مقدار کے جرائم پر 20 سال سے زائد قید ہوگی اور جرمانہ 10 لاکھ روپے سے زائد ہوگا۔ 5 کلو یا زائد کوکین کے جرم میں سزائے موت یا 20 سال سے زائد قید اور 25 لاکھ جرمانہ ہوگا۔ آئس کی 4 کلوگرام یا زائد مقدار پر سزائے موت یا 25 لاکھ روپے جرمانہ اور عمر قید ہوگی۔ ہیروئن یا مارفین کی 6 کلوگرام یا زائد مقدار کے جرائم پر سزائے موت یا 15 سے 20 لاکھ روپے کے جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا ہوگی جبکہ 5 کلو یا زائد کوکین کے جرم میں سزائے موت یا 20 سال سے زائد قید کے ساتھ 25 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ہوگا۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق آئس کی 4 کلو گرام یا زائد مقدار کے جرائم پر سزائے موت یا 25 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا ہوگی اور اگر جرم کسی سکول، کالج، یونیورسٹی، یا تعلیمی ادارے کے اندر یا قریب سرزد ہوا تو اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا ہوگی۔
منشیات بر آمد گی موت پر ، جرمانے کی سزا ئیں ، صدر نے بل کی منظوری دیدی
Sep 03, 2022