مناواں‘ سوئمنگ پول میں مرنیوالی بچی سے زیادتی کی تصدیق

Sep 03, 2022


لاہور (نمائندہ خصوصی) چند روز قبل مناواں میں سوئمنگ پول میں ڈوب کر مرنیوالی 10 سالہ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی، رپورٹ کے مطابق بچی سے زیادتی کی دو مرتبہ کوشش کی گئی اور زیادتی کے بعد پانی میں غوطہ دیکرقتل کیا گیا۔ پولیس نے نعش سے ملنے والے شواہدکو فرانزک ایجنسی بھجوا دیئے، فرانزک رپورٹ میں مزید حقائق کا تعین ہوسکے گا، بچی کے قتل کے شبہ میں سوئمنگ پول کا مالک گرفتار جبکہ مفرور ملازم اسلم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔ اسی طرح نواں کوٹ میں اوباشوں نے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کو بے آبرو کر دیا‘ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذوہیب اور طلحہ نامی ملزموں نے خاتون کو نوکری کے بہانے بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ نمائندہ نوائے وقت قصور کے مطابق تھانہ صدر چونیاں کی حدود میں اوباش کی بچے سے زیادتی‘ پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم رشید نے بچے کو کھیتوں میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا یا۔ نمائندہ خصوصی فیصل آباد کے مطابق نثار کالونی میں ملزم نے اسلحہ کے زور پر (خ) بی بی اور گرین ٹاؤن میں ملزم وسیم نے خلیل احمد کے بارہ سالہ بھائی (ع) وسیم کو اپنے گھر لیجا کر زبردستی کا نشانہ بنا یا اور فرار ہو گیا۔ تھانہ ترکھانی کے علاقہ میں بارہ سالہ بچے سے چار افراد نے زیادتی کر ڈالی‘ ملزم زید‘ سیف‘ حمزہ اور ابراہیم نے ویڈیو بھی بنائی اور وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

مزیدخبریں