امپورٹڈ حکمران مسلط ہونے سے قوم مشکلات کا شکار ہوئی :عندلیب عباس 


لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ  امپورٹڈ حکمران ٹولہ ملک پر مسلط ہونے سے قوم مشکلات کا شکار ہوئی ہے ۔ بجلی کے بعد حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
 غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم کے مترادف ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا ہوا ہے مگر امپورٹڈ حکومت اپنے عوام کو مہنگا پٹرول فروخت کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...