لاہور(خصوصی نامہ نگار)قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کے پوتے حامد مصطفی قادری نواسیوں مروہ حسین اور سکینہ حسین نے سیلاب سے متاثرہ بچوں اور بچیوں کیلئے اپنے تمام کھلونے گفٹ کر دئیے ہیں۔حامد مصطفی،سکینہ حسین اور مروہ حسین نے ایک ماہ کا جیب خرچ بھی ریلیف فنڈ میں جمع کروادیا ہے۔ چھٹی کلاس کے طالب علم حامد مصطفی نے کہاکہ میں نے ٹی وی پر سیلاب میں ڈوبتے گھر اور اپنی عمر کے بچوں کو پانی میں گھرا ہوادیکھا،یہ سب دیکھ کر میرادل برا ہوا ہے۔ چھوٹے ہونے کی وجہ سے میں سیلاب سے متاثرہ بچوں کو ان کے گھروں میں جا کر گفٹ تو نہیں دے سکتا لیکن میں نے اپنے سارے کھلونے اور اپنا سارا جیب خرچ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فنڈ میں جمع کروا دیا ہے۔