یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کی’’ فرینڈز ڈونرز کانفرنس‘‘ 


لاہور (سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور نے گذ شتہ روز سٹی کیمپس میں یواس فلڈ ریلیف مینجمنٹ کمیٹی کے زیر اہتمام’’ فرینڈز ڈونرز کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا ۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف اور یواس فلڈ ریلیف مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینرپروفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز کے علا وہ پولٹری ، ڈیری، فوڈ اور فا رما سو ٹیکل صنعتو ں سے سٹیک ہولڈرز (ڈونرز) سمیت یونیورسٹی کے دیگر سینئر فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے کہا کہ سیلاب متا ثرین کی امداد کیلئے ڈونرز سے فنڈز اکٹھا کرنے کے حوا لے سے یہ اپنی طرز کی پہلی کانفرنس ہے ۔ ڈونرز کا زیا دہ سے زیا دہ عطیہ جمع کروا نا اور ویٹر نری یونیورسٹی پر اعتماد کرنا انتہا ئی قابل ستا ئش ہے ۔

ای پیپر دی نیشن