پی ٹی آئی لاہور کے مختلف مقامات پرپٹرولیم قیمتوں کےخلاف احتجاجی مظاہرے 

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہور نے مختلف مقامات پرپٹرولیم قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ۔ مظاہرین نے امپورٹڈ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد ،حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمت میں ہونے والے اضافے کو واپس لینے کے مطالبات کئے ۔مظاہرین سے خطاب میں رانا عبدالسمیع میاں عباد فاروق بلال اسلم بھٹی ملک عثمان حمزہ اعوان ملک حماد اعوان جاوید ضمیر حاجی محمد علی خان، حاجی فیاض ، حاجی محمد مہتاب بھٹی ، عامر خلیل ، چوہدری محسن مزمل، آصف بھٹی ، مبارک آفتاب گل، چوہدری کامران عباس ، مہر نے خطاب کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت مسلسل عوام سے فراڈ اور دھوکہ کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن