لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور ڈویژن محمد عامر جان نے علی الصبح داتا دربار پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے اپنے شیڈولڈ دورے میں پناہ گاہ کے دورے کو اچانک شامل کیا۔ کمشنر لاہور عامر جان نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے ملاقات کی اور ناشتہ چیک کیا۔وہاں رہائشیوں سے گفتگو بھی کی۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا کہ پناہ گاہ حکومت کا عظیم کارخیر ہے۔ سہولیات کی دستیابی سو فیصد کریں۔ کمشنر لاہور نے پناہ گاہ کی صفائی، رجسٹر، سکیورٹی اور صحت کاونٹر کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پناہ گاہ کے کمروں، بستروں کو روزانہ کی بنیاد پر صاف ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام وسائل موجود ہیں۔ہمیں اپنی کمٹمنٹ کو پرخلوص اور سوفیصد کرنا ہے۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا کہ ایم سی ایل کے تمام سبجیکٹس پر کل تفصیلاً بریفنگ لونگا۔منظر نامہ مثبت تبدیل ہوگا۔کئی اہم پالیسی فیصلے ہونگے۔
کمشنر لاہور ڈویژن کاداتا دربار پناہ گاہ کا دورہ ،پناہ گاہ میں ناشتہ چیک کیا
Sep 03, 2022